دکان میں آئے گاہک کے چار لاکھ روپے چرا لے گئے چور

0
66

ناڈیاد:  گجرات میں کھیڑا ضلع کے ٹھاسرا علاقے کی ایک دکان میں آئے گاہک کے چار لاکھ روپے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔
پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ گنتیشور کے واڈد سینوا واس کے رہنے والے کسان کوہمابھائی سینوا (71) نے معاملہ درج کروایا ہے کہ انہوں نے اپنے گھر کی دوسری منزل کا تعمیراتی کام کروانے کےلئے بدھ کو ٹھاسرا کی اسٹیٹ بینک آف انڈیا شاخ سے چار لاکھ روپے نکلوائے تھے۔ وہ اور اپنے بیٹے گوپال کے ساتھ کپڑے کے تھیلے میں چار لاکھ روپے لے کر بازار میں ہریش فٹویئر نامی دکان میں گئے،جہاں سے چپل خرید کر روپے رکھی تھیلی میں چپل کا باک رکھنے لگے تو دیکھا تھیلے میں رکھے چار لاکھ روپے غائب تھے۔ دکان میں چپل خریدنے کے دوران کسی نامعلوم شخص نے تھیلے سے چار لاکھ نکال لئے تھے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فٹیج کی بنیاد پر ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here