لکھنؤ یونیورسٹی میں انجینئرنگ کے داخلے کے عمل میں ہوگی تبدیلی

0
448

لکھنؤ: لکھنؤ یونیورسٹی اپنے انجینئر نگ فیکلٹی کے آئندہ داخلے کے عمل میں تبدیلی کرنے کی اسکیم بنا رہی ہے۔ دراصل لکھنؤ یونیورسٹی ابھی تک اپنے انجینئر نگ فیکلٹی میں اے کے ٹی یو کی جانب سے منعقد ہونے والے اسٹیٹ انٹرنس امتحانات کے ذریعہ سے داخلہ ہوتے رہے ہیں۔ اب یونیورسٹی اپنے انجینئرنگ کورس میں تبدیلی کرنے پر غور کر رہی ہے۔

اس سیشن میں یونیورسٹی میں ہو سکتے ہیں داخلہ امتحانات :یونیورسٹی کے سیشن ۲۱-۲۰۲۰ میں انجینئر نگ کے سبھی پانچوں کورسوں میں اپنی سطح سے داخلہ امتحانات منعقد کرانے کی تیاری میں ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ اس سال اپنی سطح سے داخلہ امتحانات کراکر انجینئر نگ فیکلٹی کے لئے درخواست طلب کرکے سیٹیں بھرنے کے لئے ضروری اندازہ کرنا چاہتی ہے۔

افسران کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی پہلے یہ دیکھا چاہتی ہے کہ وہ اپنی سطح سے سیٹوں کو بھرسکتی ہے یا نہیں اگر اس کے پاس مناسب درخواستیں آتی ہیں۔ تو اسے آئندہ نافذ کر سکتی ہے۔ وہیں دوسری جانب اپنے خود کے عمل سے سیٹیں نہ بھر پانے کی حالت میں یونیورسٹی جے ای ای مینس یا پھر اس لیول کے دوسرے داخلہ امتحانات دینے والے طلباء کو بھی داخلہ دینے کے متبادل کو کھلا رکھے گی۔

واضح ہو کہ گذشتہ دوسیشن سے یونیورسٹی کے انجینئرنگ کے سبھی کورس کی سبھی سیٹیں اے کے ٹی یو کی کونسلنگ کے پہلے یا دوسرے مرحلے میں ہی بھرجاتی تھی۔

ایسے میں یونیورسٹی نے ایس ای ای کے ذریعہ سے ہی داخلہ کا عمل جاری رکھنے پر منظوری دے رکھی تھی۔ لیکن اب اے کے ٹی یو کے بدلے رخ کو دیکھتے ہوئے یونیورسٹی خود ہی انجینئرنگ فیکلٹی کی سیٹیں بھرنے کے عمل کو اپنے ہاتھ میں لینا چاہتی ہے۔ تاکہ آنے والے وقت میں بھی اس کے انجینئر نگ کورسز کا مطالبہ قائم رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here