کووڈ کی وجہ سے ریل خدمات میں کوئی کٹوتی نہیں

0
112

نئی دہلی : کووڈ کی وبا کے تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے ملک گیر سطح پر لاک ڈاؤن کے خدشات کے پیش نظر ہندوستانی ریلوے نے آج واضح کیا ہے کہ کووڈ کے نام پر کسی کو بھی خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ریلوے خدمات میں کوئی کٹوتی نہیں کی جائے گی اور ڈیمانڈ کے مطابق اضافی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔

کووڈ کی وجہ سے ریل خدمات میں کوئی کٹوتی نہیں

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) سنیت شرما نے یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی کو یہ فکر نہیں کرنی چاہئے کہ ریلوے کی خدمات بند ہوسکتی ہیں۔

ریلوے بورڈ کے چیئرمین اور چیف ایکزیکیٹو آفیسر (سی ای او) سنیت شرما نے یہاں ایک ورچوئل پریس کانفرنس میں کہا کہ ملک کے کسی بھی حصے میں کسی کو یہ فکر نہیں کرنی چاہئے کہ ریلوے کی خدمات بند ہوسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے 1490 میل ایکسپریس ٹرینیں چلا رہی ہے ، جو کووڈ سے پہلے کی مدت کے مقابلے میں 84 فیصد ہے۔

اسی طرح ، 92 فیصد یعنی 5387 مضافاتی خدمات بھی چل رہی ہیں۔ صرف مسافر ٹرینوں کی صورت میں ، 26 فیصد یعنی 947 ٹرینیں چلائی جارہی ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مسافر ٹرینیں غیر محفوظ ہیں اور مسافروں کے کووڈ پروٹوکول کو یقینی بنانا مشکل ہے۔

مسٹر شرما نے کہا کہ ان خدمات کے علاوہ ، ممبئی اور دہلی سے اپریل اور مئی کے مہینوں میں 140 اضافی ٹرینوں کے 483 پھیرے چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی ، پونے ، سورت ، احمد آباد ، بنگلورو ، چنئی ، دہلی وغیرہ جیسے شہروں میں مختلف اسٹیشنوں پر نظر رکھی جارہی ہے۔ مختلف زونوں میں جنرل منیجروں کو یہ اختیارات دیئے گئے ہیں کہ جیسے ہی ان کے دائرہ اختیار میں کسی اسٹیشن سے کسی جگہ تک نئی ریل گاڑی کا مطالبہ کیا گیا ہے ، وہ اسے فوری طور پر چلانے کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اس کے لئے اضافی ریک فراہم کی گئی ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here