عالم فتح پوری کے کلام و فن پر تحقیقی نگاہ ڈالنے کی ضرورت ہے:پروفیسر شارب ردولوی- There is a need to take a research look at the words and art of Alam Fateh Puri: Prof. Sharb Radwali

0
333

There is a need to take a research look at the words and art of Alam Fateh Puri: Prof. Sharb Radwali

لکھنؤ:4 مارچ.۔بزم عالم (آگرہ ) کے ذمہ داران نے یو پی پریس کلب میں ’’ کچھ یادیں کچھ باتیں ‘‘ عنوان سے سیمینار و مشاعرے کا انعقاد کیا ۔ صدارت کے فرائض شروع تا آخر انجام دئے معتبر محقق اور ناقد پروفیسر شارب ردولوی نے ۔ سینئر صحافی اور افسانہ نگار احمد ابراہیم علوی اور سید اطہر نبی ایڈوکیٹ بطور مہمان خصوصی شریک رہے ۔ عالمی شہرت یافتہ شاعر حسن کاظمی نے کہا کہ عالم فتحپوری خاص وضع اور لہجہ کے شاعر تھے ۔ ادبی و ثقافتی پروگراموں کے ذریعہ ادب کی خدمت کرنے والے مسٹر اطہر نبی ایڈو کیٹ نے کہا مر حوم کے اپنوں نے انہیں یاد کیا ۔ جس کے لئے وہ قابل مبارکباد ہیں ۔ حیدر علوی نے کہا کہ میکش اکبر آبادی اورعالم فتح پوری کی شخصیت یکساں طور پر قابل ذکر اور لائق تشہیر و تعریف ہے ۔ رباعی گوشاعر سنجے مصرا شوق کے مطابق وہ صوفی صفت اور انسان دوست شاعر تھے ۔معتبر افسانہ نگار احمد ابراہیم علوی نے انہیں نظم کا کامیاب شاعر قرار دیتے ہو ئے کہا ان کی شاعری میں غربت کا مر ثیہ نہیں بلکہ خاص گھن گرج اور طمطراق ہے ۔صدر ذی وقار پروفیسر شارب ردولوی نے فرمایا عالم فتح پوری کے کلام و فن پر تحقیقی نگاہ ڈالنے کی ضرورت ہے ۔ اس موقع پر بزم عالم کے صدر پرنس عطا سلیم ، اور سید محمود حسین ، نے عالم فتح پوری مر حوم کا منتخب کلام والہانہ انداز سے پیش کیا ۔ رضوان فاروقی نے شاعر کی خوبیوں اور صفات کا اپنی شاعری میں احاطہ کیا ۔ بعدہ ٗ مشاعرے کی میز سجی ۔جس میں مر زا شارق لاہر پوری ، حیدر علوی ، مسرور شاہ جہاں پوری ، قمر سیتا پوری ، ساحل عارفی ، احمد جمال ، ہرشت مصرا ، شہباز طالب ، ابرار صارم ، ودیگر نے اپنا کلام سنایا ۔ (عالم ایوارڈ 2021 )سے پروفیسر شارب ردولوی کے ہمراہ مجاز اور تسنہ عالمی کو ڈرامہ میں پیش کرنے والے شبیر حسن علی ساگر کو نوازا گیا ۔ عالم فتح پوری پر خصوصی مجلہ کی رسم رونمائی بدست احمد ابراہیم علوی عمل میں آئی ۔خصوصی شرکاء میں آفاق الماس ،(ممبئی ) ڈاکٹر سکندر علی اصلاحی ، فروز عالم ، کبیر شاہ ، خاور عالم ، رضیہ شاہین ، ندا اشرف ، محمد فیصل ، اور، ناظر حسین، محمد عادل وغیرہ نے شرکت کی ۔ کنوینر پروگرام کلیم اشرف جمالی نے تمام شرکاء اور مقررین کا شکریہ ادا کیا ۔اور آئندہ بھی سیمینار وسمپوزیم اور مشاعرے کر تے رہنے کا اعلان کیا ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here