سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 25 ہزار سے زائد

0
96

سعودی عرب میں کورونا کےمزید 1,362 نئے مریضوں کی تصدیق ہو گئی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے مثاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 25 ہزار 459 تک پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے7 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی اموات 176 ہوگئیں۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کے 210 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں، جس کے بعد ملک میں کورونا سے صحت یاب افراد کی تعداد 3,765 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here