نوکری کرنے سے منع کرنے پر خاتون نے بیٹے کو مارکر خودکشی کر لی

0
326

بھیوانی، 07 جنوری (یو این آئی) سسرال میں مبینہ طور پر نوکری کرنے سے منع کیے جانے پر ایک خاتون نےگذشتہ رات اپنے ساڑھے تین سال کے بیٹے کو مارنے کے بعد خود کشی کر لی۔

پولیس نے بتایا کہ چرخی دادری ضلع باڈھڑا سب ڈیوژن میں جیت ڈھانی گاؤں میں 23 برس کی ریتو نے بیٹے کو پھانسی پر لٹکانے کے بعد خود بھی پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

پولیس کے مطابق شروعاتی جانچ میں پتہ چلا ہے کہ ہریانہ اسٹاف سلیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نتائج کی میرٹ لسٹ میں ریتو کا نام تھا لیکن سسرال والے اس کے نوکری کرنے کے حق میں نہیں تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here