کشمیر میں موسم مسلسل خوشگوار، اگلے ہفتے کے دوران موسم خشک رہنے کی پیش گوئی- The weather in Kashmir continues to be pleasant, with dry weather forecast for the next week

0
78

The weather in Kashmir continues to be pleasant, with dry weather forecast for the next week

سری نگر:  وادی کشمیر میں موسم مسلسل خوشگوار رہنے سے لوگ راحت محسوس کر رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق وادی کشمیر میں 21 فروری تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وادی میں اگلے ایک ہفتے کے دوران موسم مجموعی طور پر خشک رہ سکتا ہے اور دن اور رات کے درجہ حرارت میں بھی بتدیج بہتری واقع ہوگی۔
موصوف ترجمان کے مطابق گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
بتادیں کہ سری نگر میں 31 جنوری کی شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا جس سے سردیوں کو تیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
قبل ازیں سری نگر میں رواں سیزن کے دوران 14 جنوری کو سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی 8.4 ڈگری ریکارڈ ہوا تھا اور سردیوں کا پچیس سالہ پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 3.0 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 2.3 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ قاضی گنڈ میں منفی 2.8 ڈگری سینٹی گریڈ اور ککر ناگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 0.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔
دریں اثنا وادی میں پیر کے روز بھی موسم خوشگوار رہا اور لوگوں کو خوش کن دھوپ سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
وادی میں موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی سردیوں کی وجہ سے بند پڑے تعمیراتی کام بحال ہونے لگے ہیں اور لوگوں کا صبح کے وقت سویرے ہی گھروں سے نکلنے کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here