نائب صدر نے کرسمس کی مبارکباد دی

0
155

نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے عوام کو عیسائی فرقے کے سب سے بڑے تہوار کرسمس پر ملک کے عوام کو نیک خواہشات پیش کی ہیں۔
مسٹر نائیڈو نے جمعہ کو یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ کرسمس کے مبارک موقع پر عقیدت مند ملک کے عوام کو دلی نیک خواہشات۔ پیار، رحم اور شفقت کا یہ تہوار، ہمدردی اور ہم آہنگی کی ان ابدی انسانی اقدار کا پیغام دیتا ہے جو ہمیں مہذب انسان کی حیثیت سے شناخت دلاتی ہیں۔


انہوں نے کہا کہ یہ ایک خوشی کا موقع ہے جس میں کنبہ کے افراد اور دوست احباب مل کر اس تہوار کو دھوم دھام سے مناتے ہیں، لیکن اس سال کووڈ ۔19عالمی وبا کی وجہ سے یہ تہوار سادگی کے ساتھ منانا ہوگا۔
انہوں نے کہا ’’کرسمس کے مبارکب موقع پر، میں تمام اہل وطن کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں۔ کرسمس حضرت عیسیٰ کی یوم پیدائش کا دن ہے۔ یہ تہوار حضرت عیسیٰ کے ذریعہ سکھائے گئے رحم اور معافی کی اقدار کے تئیں ہمارے اعتماد کا اعادہ کرتا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر پوری دنیا کے لوگوں کی صحت و تندرستی کے لئے دعا کریں۔ میں تمنا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ہماری زندگیوں میں امن، ہم آہنگی، اچھی صحت اور خوشی لائے۔

یو این آئی۔ این یو۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here