امریکہ روس کو مزید 150 وینٹی لیٹر دے گا

0
131

واشنگٹن، 28 مئی (اسپوتنک) امریکہ، روس کو کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے سنیچر کے روز مزید 150 وینٹی لیٹر بھیجے گا۔وائیار میڈیکل کمپنی کے نمائندے پیٹرک او کانر نے اس کی اطلاع دی۔ مسٹر اوکانر نے بتایا کہ مزید 150 ایل ٹی وی 2200 وینٹی لیٹر سنیچر کے روز بھیجے جائیں گے۔


گزشتہ ہفتے ایک فوجی طیارے نے امریکہ سے روش میں پہلے 50 وینٹی لیٹر بھیجے تھے۔ امریکہ روس کو کل 50 لاکھ 60 ہزار ڈالر کے آالات بھیجے گا۔
روس نے بھی وبا سے لڑنے کےلئے امریکہ کو آلات بھیجے ہیں۔ گزشتہ 30 مارچ کو امریکہ صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روس کے صدر ولادیمیر پتن کے درمیان فون پر بات چیت کے بعد امریکہ نے روس سے وینٹی لیٹر سمیت دیگر طبی آالات خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here