ٹرک ڈرائیوراورکنڈ یکٹر نے کی د وبہنوں سے چھیڑخانی

0
1395

مظفرنگر: دہلی دہرہ دون قومی شاہراہ پر ویہلنا گائوں کے نزدیک ٹرک ڈرائیور اورکنڈیکٹر نے مبینہ طورپر دوبہنوں کے ساتھ چھیڑخانی کی ۔ دونوں لڑکیا ں اپنے کنبے کے ساتھ سفر کررہیں تھیں۔ سینئر سپرنٹینڈنٹ پولیس ایچ این سنگھ نے کہا کہ دونوں بہنیں اپنے گھروالوں کے ساتھ بھیادوج کے موقع پر دلی سے باگووالی گائوں جارہی تھیں ٹرک ڈرائیوردلشاد اورکنڈکٹرنوید نے مبینہ طورپر متاثرہ لڑکیوں کی ک
ارکو گھیرااوران سے چھیڑخانی کی۔
پولیس نے بتایاکہ ملزمین کو گرفتارکرلیا گیا ہے اوران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔شاملی ضلع کے پیرتاپور گائوں میں ہوئی ایک دوسری واردات میں دوگروپوں کے مابین جھڑپ ہونے سے چھ لوگ زخمی ہوگئے۔

ایک نوجوان کے ذریعہ مبینہ طورپر ایک عورت کے ساتھ چھیڑخانی کرنے کے بعد جھڑپ شروع ہوئی تھی۔پولیس نے کہا کہ عورت کے ایک رشتہ دارکی شکایت کی بنیادپر کئی لوگوں کے خلاف معاملہ درج کیاگیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here