ٹیم انڈیا پر مختلف طریقے سے دباؤ ڈالیں گے: لبا شائن

0
32

ملبورن ، یکم جنوری آسٹریلیائی بلے باز مارنس لباشائن کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم تیسرے ٹسٹ میں ایک مختلف طریقہ وضع کرکے ٹیم انڈیا پر دباؤ ڈالے گی۔
آسٹریلیا نے پہلے دن اور رات کے ٹسٹ میں ہندوستانی کو شکست دی تھی لیکن ملبورن میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میں ٹیم انڈیا نے آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کو 1-1 سے برابر کردیاتھا۔
ہندوستانی بالرز نے آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ اور مارنس لبا شائن کو ہاتھ کھولنے کا زیادہ موقع نہیں دیا اور گیند کو اسٹمپ پر رکھنے کی حکمت عملی کے ساتھ ان دونوں کو باندھے رکھا ۔ آسٹریلیائی ٹیم انتظامیہ نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ اسمتھ اور لباشائن جدوجہد کر رہے ہیں۔ تاہم لبا شائن نے آسٹریلیائی بلے بازوں سے کہا ہے کہ وہ ہندوستانی بالرز کے خلاف خاص حکمت عملی اپنائیں۔
لباشائن نے کہا ’’ٹیم انڈیا ایک حکمت عملی کے طور پر دوسرے میچ میں کھیلنے اتری تھی اور ان کے گیند باز لیگ سائڈ میں بالنگ کر رہے تھے۔ ہمارا اسٹرائیک ریٹ فی اوور دو رنز کے قریب ریا تھا۔ ہمیں اگلے میچ میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ٹیم انڈیا پر دباؤ ڈالنا ہوگا اور اس کیلئے ایک مختلف حکمت عملی اپنا نا ہوگی۔
انہوں نے کہا’’ہمیں رنز بنانے کے طریقے تلاش کرنا ہوں گے۔ ہم نے اسٹرائیک روٹیٹ کرنے کا موقع ملنے پر باؤنڈری لگانے کی بات کی ہے کسی بھی جارحانہ بالنگ کے سامنے یہی حمکت عملی اختیار کرنا ہوتا ہے۔ ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ ہم رن بنانے کے الگ طریقے اختیار کریں ،لیکن یہ آسان نہیں ہوگا۔ اور اگر اس میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو اس بات کا دھیان رکھنا ہوگا کہ ہم اسے ایک بڑے اسکور میں تبدیل کردیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here