آلات اور تزئین کاری سے آراستہ ہوںگے ریاست کے 31نو تعمیر اجتماعی صحت مراکز

0
91

لکھنو: ریاست کے 31نو تعمیر اجتماعی صحت مراکز کو چلانے کےلئے آلات اور تزئین کاری مصنوعات کی خریداری کےلئے حکومت نے 2166.23لاکھ کی حکومتی اور مالی منظوری دے دی ہے۔
ریاست کے 17ضلعوں کے تحت 31نوتعمیر صحت مراکز میں 17ضلعوں کے 28اجتماعی صحت مراکز کو فی مرکز 7021698اور ایک ضلع کے تین اجتماعی صحت مرکز کو فی مرکز 6671698کی رقم منظور کی گئی ہے۔
جن 17ضلعوں کے اجتماعی صحت مراکز کو آلات اور تزئین کاری مصنوعات کی خریداری کےلئے 7021698کی رقم منظور ہوئی ہے، ان میں ضلع بارہ بنکی کے دو، بریلی کے دو، بستی کے دو، پیلی بھیت کا ایک، آگرہ کا ایک ، جھانسی کے چار، سہارنپور کے پانچ، رائے بریلی کا ایک، فیض آباد کا ایک، مین پوری کا ایک، مرادآباد کا ایک، علی گڑھ کے دو، انّاو ¿، شاملی کے دو، بلیا کا ایک اور گورکھپور کا ایک اجتماعی صحت مراکز شامل ہےں۔ جبکہ ضلع ایٹا کے تین مراکز کو فی مرکز 6671698روپئے منظور کیے گئے ہیں۔
٭٭٭٭٭
بہترین کام کرنے والے گنا کاشتکاروں، گنا کمیٹیوں اور شکر ملوں کو محکمہ ¿ گنا ترقیات کی جانب سے انعام سے نوازنے کی اسکیم شروع
اترپردیش حکومت نے گنا کاشتکاروں کی آمدنی میںاضافہ کے مقصد سے محکمہ ¿ گنا ترقیات، محکمہ جاتی اسکیموں اور سرگرمیوں کے توسط سے مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ انہیں کوششوں کی کڑی میں بہترین کام کرنے والے گنا کاشتکاروں، گنا کمیٹیوں اور شکر ملوں کو انعام سے نوازنے کےلئے محکمہ ¿ گنا ترقیات اور شکر صنعت نے انعامی اسکیم شروع کی ہے۔
اس ضمن میں اطلاع دیتے ہوئے کمشنر شکر صنعت اور گنا ترقیات جناب سنجے آر بھوس ریڈّی نے بتایاکہ محکمہ ¿ گنا ترقیات کے ذریعہ کاشتکاروں کو بہ عزت طریقہ سے گنّا کی کاشتکاری سے جوڑنے کےلئے انوکھی پہل کی گئی ہے۔اس سے گنے کی کاشت میں کاشتکاروں کو رغبت بڑھے گی ساتھ ہی نئی تکنیک کے استعمال کو بھی فروغ ملے گا۔ انہوںنے بتایاکہ اس کے ساتھ ہی اچھی پیداوار کے نتیجہ میں گنا کاشتکاروں کو آمدنی میں اضافہ ہوگا، جس سے ان کی کنبہ کی اقتصادی حالات اور سماجی طور پر مستحکم ہوں گے نیز بہ عزت طریقہ سے زندگی بسر کر سکیں گے۔
جناب بھوس ریڈّی نے بتایاکہ گنا پیداوار کے شعبہ میں قابل ذکر کام کرنے والے کاشتکاروںاور گنا کمیٹیوں کو اول، دوئم اور سوم انعام کے طور پر بالترتیب 51ہزار، 31ہزار اور 21ہزار روپئے کی رقم سمیت یادگاری نشان اور توسیفی سند دی جائےگی۔ انہوںنے بتایاکہ گنا کاشتکاروں، گنا کمیٹیوں اورشکر ملوں کا باہمی مقابلہ میں اضافہ سے ان کی کارکردگی میں اصلاحی اضافہ ہوگا۔
٭٭٭٭٭
علی گڑھ، ایٹا، آگرہ اور فیروزآباد کی ہاتھرس شاخہ نظام کی خستہ حال پل-پلیوں کی تعمیر کےلئے 416.89لاکھ روپئے جاری
محکمہ ¿ آبپاشی اور آبی وسائل کے ذریعہ ضلع علی گڑھ، ایٹا، آگرہ اور فیروزآباد کے تحت ہاتھرس شاخہ نظام کی خستہ حال پل اور پلیوں کی نوتعمیر کے پروجیکٹ کے واسطے رواں مالیاتی سال میں مجوزہ یک مشط رقم 30000لاکھ روپئے میں سے 416.89لاکھ روپئے پہلی قسط کے طور پر جاری کی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ¿ آبپاشی کے اسپیشل سکریٹری جناب مشتاق احمد کی جانب سے 23دسمبر 2020کو سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔
حکم نامہ کی شرائط کے مطابق پروجیکٹ سے متعلق تعمیراتی کام معینہ مدت میں پورا کیا جانا ہے۔ اس کے علاوہ منظور رقم کو استعمالخرچ کرتے وقت محکمہ ¿ مالیات کے ذریعہ جاری گائڈ لائن پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ پروجیکٹ کے کاموں میں ہر سطح پر معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭
ماٹ برانچ فیڈر کے راجباہوں کی خستہ حال
پلوںدروازوں کی مرمت کےلئے 98.40لاکھ روپئے کی رقم جاری
محکمہ ¿ آبپاشی اور آبی وسائل کے ذریعہ ماٹ برانچ فیڈر کے راجباہوں کے انٹرنل سیکشن کی بازآبادکاری اور خستہ حال پلوںدروازوں کی مرمت سے متعلق پروجیکٹ کے واسطے رواں مالیاتی سال میں مجوزہ مکمل رقم 98.40لاکھ روپئے پہلی قسط کے طور پر جاری کی گئی ہے۔ اس ضمن میں محکمہ ¿ آبپاشی کے اسپیشل سکریٹری جناب مشتاق احمد کی جانب سے 23دسمبر 2020کو سرکاری حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح ضلع پرتاپ گڑھ میں مانکپور راجباہا پر قائم خستہ حال ڈی آر بی کے سلیب-پیراپیٹ کی تعمیر اور دیگر مرمتی امور سے متعلق پروجیکٹ کےلئے رواں مالیاتی سال میں مجوزہ 4000لاکھ روپئے میں سے 11.93لاکھ روپئے پروجیکٹ کے باقی ماندہ امور پر خرچ کے واسطے جاری کر دی گئیہے۔ اس سے متعلق سرکاری حکم نامہ اسپیشل سکریٹری جناب مشتاق احمد کی جانب سے 23دسمبر 2020کو جاری کر دیا گیا ہے۔
دونوں احکامات کے شرائط کے مطابق پروجیکٹ سے متعلق تعمیراتی کام معینہ مدت میں مکمل ہونے ہیں۔ اس کے علاوہ منظور رقم کے استعمال کے وقت محکمہ ¿ مالیات کے ذریعہ گائڈ لائن پر سختی سے عمل آوری کو یقینی بنانا ضروری ہے۔ پروجیکٹ کے کاموں میں ہر سطح پر معیار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭
ترقیاتی اسکیم کے تحت نالی، انٹرلاکنگ، سی سی روڈ، پلیا تعمیر کےلئے 50لاکھ روپئے منظور
ریاستی حکومت نے مالیاتی سال 2020-21میں درج فہرست ذات اکثریت والے گراموں میں بنیادی سہولیات سے متعلق ترقیاتی اسکیم کے تحت ضلع سنت کبیر نگر کے ترقیاتی بلاک حیسر بازار کے گرام بیلورا میں نالی، انٹر لاکنگ روڈ، سی سی روڈ اور پلیا تعمیر کےلئے 50لاکھ روپئے کی رقم منظور کر دی ہے۔
محکمہ ¿ سماجی بہبود سے موصولہ اطلاع کے مطابق ضلع سنت کبیر نگر کے ترقیاتی بلاک حیسر بازار کے گرام بیلورا میں نالی، انٹر لاکنگ رود، سی سی روڈ، پلیا تعمیر کام کےلئے کل لاگت 248.87لاکھ روپئے کی حکومتی اور مالی منظوری دے دی گئی ہے۔ منظور رقم کا استعمال مالی ضوابط کے مطابق کیے جانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ تعمیراتی کام معیار اور پیمانہ کے مطابق ہونے چاہئے ، ساتھ ہی تمام کام معینہ مدت میں مکمل کرایا جائے، اس پر خصوصی توجہ دی جائے۔
٭٭٭٭٭
قنوج عدالت-چھبرامﺅ میں رہائشی اور غیر رہائشی احاطہ کی
چہاردیواری تعمیر کےلئے 110.50لاکھ روپئے کی رقم منظور
اترپردیش حکومت نے ریاست کے ماتحت عدالتوں کی حفاظتی نظام کے تحت ضلع قنوج کے چھبرامﺅ عدالت میں رہائشی اور غیر رہائشی احاطہ کی چہار دیواری کی تعمیر کےلئے 110.50لاکھ روپئے کی رقم کی منظوری دے دی ہے۔
اس ضمن میں محکمہ ¿ انصاف کے ذریعہ سرکاری حکم نامہ جاری کر دیاگیاہے۔جاری حکم نامہ میں یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ کرائے جا رہے تعمیراتی کاموں میں معیار اور معینہ مدت پر خصوصی توجہ دی جائے۔
٭٭٭٭٭
ریاستی حکومت کے ذریعہ 45.23لاکھ کاشتکاروں کا
24821.30کروڑ روپئے کا قرض معاف
ریاست کے وزیر زراعت، زرعی تعلیم اور تحقیق جناب سوریہ پرتاپ شاہی کی ہدایت پر محکمہ ¿ زراعت کے ذریعہ اب تک کل 45.23لاکھ کاشتکاروں کا کل 25233.48کروڑ روپئے کا قرض معاف کیا گیا ہے۔ محکمہ ¿ زراعت سے موصولہ اطلاع کے مطابق ریاستی حکومت کے ذریعہ تمام چھوٹے اور متوسط کاشتکاروں ، جن کے ذریعہ 31مارچ 2016تک فصلی قرض حاصل کیا گیا ہے، ان کے ایک لاکھ روپئے تک کی حد تک کا قرض معاف کیا گیا۔
سال 2017-18میں بینکوں کے توسط سے تین مراحلہ میں اسکیم کے تحت 36.06لاکھ اہل کاشتکاروں کا 21092.05کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی۔ سال 2018-19میں این پی اے ، سمادھان یوجنا اور فصلی قرض معافی اسکیم کے تحت باقی رہ گئے 8.48لاکھ اہل مستفیدین کاشتکاروں کا 3730.07کروڑ روپئے کاقرض معاف کیا گیا۔ اسی طرح سال 2019-20میں 0.69لاکھ کاشتکاروں کا 411.36کروڑ روپئے کی ادائیگی کی گئی ہے۔
٭٭٭٭٭
منگل دلوں کے مرد اور عورتوں کو قومی اور سماجی کاموں سے جوڑنے کےلئے
محکمہ ¿ نوجوان بہبود کا موثربندوبست
اترپردیش نوجوان بہبود اور صوبائی حفاظتی دستہ کے ذریعہ دیہی علاقوں میں منگل دنوں کے مرد اورعورتوں کو قومی اور سماجی کاموں سے جوڑنے کےلئے موثر بندوبست کیا گیا ہے۔ ان دلوں کی حوصلہ افزائی کے طورپر کھیل-کود اشیائمصنوعات فراہم کراکر انہیں کھیل سرگرمیوں سے جوڑنے، جسمانی صلاحیت میں اضافہ کرنے اور سماجی کاموں کے تئیں راغب کرنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ مرد اور عورت منگل دلوں کو حوصلہ افزائی اشیاءفراہم کرانے کےلئے رواں مالیاتی سال میں 25کروڑ روپئے کی رقم کا بندوبست کیا گیا ہے۔
یہ اطلاع محکمہ ¿ نوجوان بہبود اور صوبائی حفاظتی دستہ کی ڈائرکٹر جنرل محترمہ ڈمپل ورما نے آج یہاں دی۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ ¿ نوجوان بہبود کے ذریعہ دیہی نوجوانوں کو کھیل سہولیات فراہم کرانے کے مقصد سے ریاست میں 81دیہی اسٹیڈیم قائم کےے گئے ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ ¿ نوجوان بہبود کے ذریعہ کھیلو انڈیا پروگرام کے تحت کھیل بنیادی سہولیات کو دیہی اور بلاک سطح پر وضع کی جا رہی ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ دیہی کھیل مقابلوں(ضلع اسکیم) کے تحت سبھی عمر کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کےلئے مقابلوں کا انعقاد بلاک اور ضلع سطح پر کرایا جا رہا ہے۔
٭٭٭٭٭

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here