سولر پلانٹ ٹھیکیدار کا گلاریت کرقتل،پولیس کررہی ہے جانچ

0
1022

سہارنپور: سولر پلانٹ کی ٹھیکیداری کرنے والے رڑکی رہنے والے ایک شخص کی فتح پورکے موضع نانکامیں اسی کی کار میں گلاریت کر قتل کردیاگیا۔ایس ایس پی دنیش کمارپی سمیت دیگر پولیس افسران نے موقع پر پہنچ کرجانچ پڑتال کی۔

فتح پور تھانہ کے تحت دہرادون ہائی وے پرواقع نانکاموضع کے کچھ لوگوںنے منگل کی صبح قریب ساڑھے سات بجے سڑک کے کنارے ایک پلاٹ پر سفید رنگ کی ایس یو وی کاراسٹارٹ حالت میں کھڑی دیکھی، لوگوں نے نزدیک جاکر دیکھا توڈرائیونگ سیٹ پر خون سے لتھ پتھ لاش پڑی تھی ۔

اطلاع ملتے ہی فتح پورتھانہ پولیس کے علاوہ ایس ایس پی دنیش کمارپی،ایس پی دیہات ودیاساگر مشرا،سی اوصدررجنیش اپادھیائے جائے وقوع پر پہنچے ،کسی دھار دار ہتھیار سے گلاریت کر قتل کیاگیاتھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here