حرم مدنی کی چھت نمازیوں کیلئےکھول دی گئی !

0
86

الریاض:  مدينہ منورہ ميں مسجد نبوی کی چھت آج سےنمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔
عرب میڈیا کےمطابق اب نمازفجر،مغرب اورعشاء کی نمازیں مسجدنبوی کی چھت پر بھی ادا کی جاسکیں گی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مسجد کی چھت نمازیوں کی بڑھتی تعداد اور فاصلہ برقرار رکھنےکےپیش نظر کھولی گئی ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہےکہ کرونا وائرس سےبچنے کےلئےتمام احتیاطی تدابیر اختیار کی جائيں گی۔
واضح رہےکہ سال 2020 میں کورونا وائرس کےباعث حکومت سعودی عرب نے حج اورعمرہ کے لئے لوگوں کی تعداد محدود کردی تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here