این جی اوز اور فلاحی اداروں میں علماء کا رول!

0
237
نقی احمد ندوی ، ریاض، سعودی عرب

اس میں کوئی شک نہیں کہ علماء و فارغینِ مدارس اور طلباء کے اندر قوم و ملت اور ملک کی خدمت کا جو حسین جذبہ پایا جاتا ہے وہ عصری تعلیم گاہوں کے فارغین کے اندر عنقا ہے۔ این جی اوز اور فلاحی ادارے ان کے اس حسین جذبہ استعمال کرنے کا ایک بہترین میدان ہوسکتا ہے۔ این جی او (نان گورنمنٹ آرگنائزیشن)یعنی غیر حکومتی تنظیم کے ذریعہ ہمارے علماء اور ائمہ تعلیمی، تہذیبی، ثقافتی، سماجی، معاشی اور ادبی شعبوں میں بہترین خدمات انجام دے کر ملک و ملت کی تعمیر میں بہترین حصہ لے سکتے ہیں۔ مگر ستم ظریفی یہ ہے کہ ہم نے صرف مدارس و مکاتب کے قیام اور سیلاب زدگان اور زلزلوںکیثرین وغیرہ کے علاوہ کبھی کچھ اور نہیں سوچا۔ حالانکہ فلاحی امور کے اتنے سارے میدان خالی ہیں کہ اگر ان میں سے کس ایکمیدان کا بھی انتخاب کرلیا جائے تو ملک و ملت کی عظیم سے عظی خدمات انجام دی جاسکتی ہیں۔
سب سے پہلے فلاحی کاموں کے متعلق ہمیں اپنے تصور اور نظریہ کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔ فلاحی کاموں کو مذہب کی عینک سے دیکھنے کے بجائے انسانی بنیاد پر دیکھنے ، اپنے دائرہ کار کو وسیع کرنے، اپنی سرگرمیوں میں بلا تفریق مذہب و ملت نوعِ انسانی کی خدمت کا جذبہ پیدا کرنے اور ایسے مسائل اور ایشوز پر کام کرنے کی ضرورت ہے جن کا تعلق انسان کی تعلیم، صحت اور معاش سے جڑا ہو۔
دنیا میں مسلمانوں کی آبادی ایک ارب سے زیادہ ہے مگر کارِ خیر کے میدان میں بھی مسلم طبقہ بہت پیچھے ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کارِ خیر کا تصور امت مسلمہ کے اندر اس قدر محدود ہے کہ وہ دعوت و تبلیغ، دینی کتابوں کی اشاعت، قرآن کے نسخوں کی فری تقسیم، مسجدوں کی تعمیر، مدارس کے قیام اور کچھ آفت زدہ لوگوں کی مدد سے آگے نہیں بڑھ پاتا۔ مقامی سطح سے لے کر عالمی سطح تک یہی صورتحال قائم و دائم ہے۔
دنیا میں ٹاپ ڈونیشن دینے والوں کی فہرست پر نظر ڈالنے سے پتہ چلتا ہے کہ مسلم ارب پتیوں کی کثیر تعداد ہونے کے باوجود اپنی دولت وقف کرنے والوں کی فہرست میں وہ نظر نہیں آتے۔
انفرادی طورپر اپنی دولت کا بیشتر حصہ جن ارب پتیوں نے انسانیت کے لیے وقف کیا ہے، ان میں سرِفہرست بل گیٹس اور وارن بفٹ ہیں۔ بل گیٹس جو دنیا کے نمبر ون امرترین شخص کئی سالوں تک رہ چکے ہیں اور جو مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی اور مالکہیں نے اپنی دولت جس کا تخمینہ 90بلین ڈالر لگایا جاتا ہے کا پچانوے فیصد حصہ انسانیت کے لیے وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔(1) وارن بفٹ نے بھی جو دنیا میں تیسرے نمبر کے ارب پتی رہے ہیں اپنی دولت جس کا تخمینہ 84ارب ڈالر لگایا جاتا ہے کا ننانوے فیصد حصہ چیریٹی اور فلاحی کاموں کے لیے وقف کرنے کا نہ صرف اعلان کیا ہے بلکہ کئی ارب ڈالر دے چکے ہیں۔(2) اس زمانہ کی ان دونوں عظیم ہستیوں نے اپنی پوری دولت انسانوں کی بھلائی کے لیے وقف کردی ہے، اور یہی نہیں بلکہ انھوںنے دنیا کے ارب پتیوں کے بیچ ایک مہم چلارکھی ہے کہ وہ بھی اپنی دولت کا زیادہ سے زیادہ حصہ انسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے وقف کریں۔ جس کے نتیجے میں فیس بک کے بانی مارک ذکر برگ نے بھی اپنی دولت ننانوے فیصد وقف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فلاحی کاموں کے لیے وقف کیا ہے۔(1)انھیں عظیم ہستیوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہندوستان کے ارب پتی عظیم پریم جی نے بھی اکیس بلین ڈالر خیرات کرنے کا اعلان کیا ہے۔(2) بل گیٹس نے اپنی اہلیہ کے ساتھ جو این جی او بنائی ہے اس کا نام Bill and Mclinda Gates Foundation ہے ۔ ان کی یہ تنظیم تعلیم اور صحت کے میدان میں کام کرتی ہے تاہم مختلف قسم کی بیماریوں کے خاتمہ، دواؤں اور ویکسینز کے ریسرچ اور ایجاد پر زیادہ فوکس کرتی ہے۔ غور کرنے کا مقام یہ ہے کہ یہ تنظیم بھی بلا تفریق مذہب و ملت اور رنگ و نسل دنیا کے 138ممالک میں سرگرم عمل ہے۔ بل گیٹس نہ صرف اپنی دولت کے ذریعہ خدمت انسانیت میں مصروف ہیں بلکہ وہ ذاتی طور پر اپنے اس مشن کی تکمیل کے لیے پوری دنیا کا سفر کرتے رہتے ہیں اور میں نے کئی بار انہیں اپنے صوبے کے چیف منسٹر کے ساتھ بھی ملاقات کرتے اور اپنے مشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا میں دیکھا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here