ریلوے پٹری بری طرح ناقص، ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بڑا حادثہ ٹل گیا۔

0
205

نئی دہلی: آج دو پاسنجر ٹرینیں بڑے حادثوں سے محفوظ رہ گئیں۔ ان ٹرینوں میں دہلی۔ ہوڑا راجدھانی ایکسپریس اور اسلام پور۔ دہلی ماگدھ ایکسپریس شامل ہیں۔ اسلامپور۔

دہلی ماگدھ ایکسپریس کے ڈرائیورنے منگل کی صبح 7.30بجے پٹری پر دیکھا کہ 14انچ ٹوٹی ہوئی ہے۔ ڈرائیور نے فوری ایمرجنسی بریک لگادیا اور ٹنڈلا کنٹرول روم کو اطلاع دی۔

اسی کے ساتھ وہاں گذرنے والی دوسری ٹرین ہورا۔ دہلی راجدھانی ایکسپریس کو روک دیا گیا۔ اسی میکانکل ٹیم موقع پرپہنچ گئی او راسے وقتیہ طورپر درست کردیا۔ ا س کی وجہ تقریبا ایک گھنٹہ ریلوے ٹریفک متاثر رہی۔

 

ڈرائیور نے بتایا کہ ٹرین کی اسپیڈ نہایت کم یعنی 20 KMتھی جس کی وجہ سے ٹرین جلد رک گئی اگر ٹرین کی اسپیڈ زیادہ ہو تی تو زبردست حادثہ پیش آتا۔ واضح رہے کہ انڈین ریلوے دنیا کی چوتھی بڑے ریلوے مانی جاتی ہے جہاں روزانہ 23ملین افراد سفر کرتے ہیں۔

ملک بھر میں ریل پٹری کی دیکھ بھال نگرانی کے لئے تقریبا دو لاکھ ملازمین خدمات انجام دیتے ہیں۔ وہ پٹریوں کی نگہداشت کرتے ہیں اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ پٹری ایک دم درست ہے اور یہاں سے گذرنے والی ٹرین محفوظ ترین طریقہ سے گذر جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here