قرآن پڑھوتوپتہ چلے گامسلمان ہونے کا مطلب:گورنرکیرالہ

0
920

کانپور: کیرالہ کے گورنر عارف محمدخان نے کہاہے کہ ادھرادھر کے تمام ادب نے لوگوںکو گمراہ کردیاہے۔ اگر مسلمان کا مطلب جانناچاہتے ہو توقرآن پڑھو۔ جوقرآن پڑھ لے گا،اسے سمجھ لے گا، اسکے لئے دنیاکے سبھی جاندار برابرہوں گے۔

عارف محمد خاں چھاؤنی واقع اسٹیٹس کلب میں سبکدوش کرنل زاہد صدیقی کی کتاب ’ٹالرینس اینڈیونٹی‘کے اجراء کی تقریب میں اپنے خیالات کااظہار کررہے تھے۔

کیرالہ کے گورنرنے کہاکہ قرآن زندگی جینے کا فلسفہ ہے۔اس میں ہرجاندار سے محبت کرناسکھایاگیاہے۔قرآن میں علم حاصل کرنے کوکہاگیاہے۔یہ علم مذہب اور فرقہ کی دیواروں سے الگ ہے۔فرقہ پرستی کی یہاں کوئی جگہ نہیں ہے۔

مہمان ذی وقار ڈائریکٹر مہیندر موہن گپتا نے کہاکہ اگر انسان بھگوان رام ، محمد صاحب،عیسیٰ مسیح ، گرونانک کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے لگیں توسماج میں دہشت گردی کاکوئی مقام نہیں ہوگا۔ٹالرینس اینڈ یونٹی اسی طرح کی کوشش ہے۔

کتابیں ہماری زندگی میں گہری چھاپ چھوڑتی ہیں اور ان سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتاہے۔کرنل زاہد صدیقی نے کہا کہ اسلام میں تشدد کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ وہ مسلمان مسلمان نہیں ہے ،جس کے ہاتھ یا زبان سے دوسرامحفوظ نہ ہو۔

آسان نہیں ہے گنیش شنکر ودیارتھی بننا

لوک سیوک منڈل کے ذریعہ خلاصی لائن واقع ہریہر ناتھ شاستری بھون جلسہ گاہ میں گنیش شنکر ودیارتھی یادگاری لیکچر تقریب میں کیرالہ کے گورنر نے کہاکہ کانپورکیلئے گنیش شنکر ودیارتھی کسی ڈھال سے کم نہیں ہے۔

یہاں کے فرقہ وارانہ یکجہتی کا تاناباناان کی ہی شہادت کی بنیاد پر کھڑاہے۔ سماجی خدمات ہویا صحافت میں صاف گوئی۔ گنیش شنکر ودیارتھی بنناآسان نہیں ہے۔ انھوں نے کہاکہ کانپور کی کثافت کو خوب بڑھاچڑھاکر مشتہر کیا جارہاہے ،لیکن کانپورکی ملنساری کی عادت اور بے باکی کبھی مشتہر کرناچاہئے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here