بیٹی کو پیدا کرنے کے عمل سے خوفزدہ تھی، سرینا ولیمز

0
193

امریکی ٹینس اسٹار سرینا ولیمز کا کہنا ہے کہ انہوں نے بیٹی کی پیدائش سے قبل زچگی کے حوالے سے اس حد تک معلومات حاصل کی کہ وقت آنے پر وہ بیٹی کو پیدا کرنے کے عمل سے ہی خوفزدہ ہوگئیں۔

 

بیج سکس کی رپورٹ کے مطابق ایک ایونٹ کے دوران 37 سالہ سرینا کا کہنا تھا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ اپنی دو سالہ بیٹی اولمپیا کو دنیا میں لانے سے ہی ڈرنے لگی تھیں۔

انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں مومی اینڈ می نامی کمپنی سے رابطے میں رہی، یہ کمپنی حاملہ عورتوں کی بےحد مدد کرتی ہے، لیکن مجھے اس حوالے سے اتنی زیادہ معلومات مل گئیں کہ میں بیٹی کو پیدا کرنے سے ہی خوفزدہ ہوگئی، میں بس یہی سوچنے لگی کہ میں بیٹی کو پیدا نہیں کروں گی’۔

سرینا کے مطابق ‘میں اپنے والد کے گھر تھی، وقت گزار رہی تھی، کیا آپ جانتے ہیں میں ان چند عورتوں میں سے تھی جو شاید اپنے بچے کو اپنے اندر ہی رکھنا چاہتی تھی، میں بہت زیادہ ڈر چکی تھی، لیکن ایک بات میں ضرور کہوں گی کہ یہ کمپنی عورتوں کی بےحد مدد کرتی ہے’۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here