وزیراعظم ملک کے 9 کروڑ کسانوں کے کھاتوں میں رقم منتقل کریں گے

0
134

بھوپال: وزیراعظم نریندر مودی آج ملک کے 9 کروڑ کسانوں کے بینک کھاتوں میں 18000 کروڑ روپے کی رقم منتقل کریں گے، جس سے مدھیہ پردیش کے 78 لاکھ کسان بھی مستفید ہوں گے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی دن میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کسانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ مسٹر مودی کسان سمان ندھی یوجنا کے تحت یہ رقم کسانوں کے کھاتوں میں منتقل کریں گے۔
وزیراعلی شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ گڈ گورننس ڈے کے موقع پر کسانوں کو یہ سوغات مل رہی ہے اور یہ سبھی کےلئے خوشی کی بات ہے۔ اس اسکیم میں شامل ہونے کےلئے مسٹر چوہان ہوشنگ آباد ضلع کے بابئی میں منعقدہ پروگرام میں پہنچیں گے۔ اس پروگرام میں پوری ریاست کے کسانوں کی شراکت داری یقینی کی جارہی ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here