حاملہ خاتون نے بچے کا نام سونو سود رکھا

0
121

ممبئی، 29 مئی ؛بالی ووڈ اداکار سونو سود نے حال ہی میں لاک ڈاؤن کے دوران ایک حاملہ خاتون کو بہار کے دربھنگہ پہنچانے میں مدد کی تھی۔اس احسان کو وہ خاتون کبھی نہیں بھول سکتی۔اسی لئے اس نے اپنے بچے کا نام سونو سود رکھا ہے۔

 

سونو سودمہاجر مزدوروں کو نہ صرف گھر پہنچا رہے ہیں بلکہ راستے میں ان کے کھانے پینے کا انتظام بھی کررہے ہیں۔
ا نکی بس ان لوگوں کو ان کے دروازے تک چھوڑ کر آتی ہے۔
سونو سود نے جس انداز میں ہر کسی کی مدد کی ہے اسے دیکھ کر ان کی بہت تعریف کی جارہی ہے۔اس حاملہ خاتون کو ممبئی سے دربھنگہ جانا تھا۔
ا یسی صورتحال میں سونوسود نے اس عورت کی مدد کی۔سونو سود کی کوششوں اور مدد سے یہ خاتون اپنے آبائی گاؤں پہنچی اوروہاں جاکر اس کے بچے کی ولادت ہوئی۔
اس مشکل وقت میں یہ خاتون سونو سود کی شکر گذار ہے ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here