تہران: ایران کی وزارت دفاع کے نائب کوآرڈینیٹر بریگیڈیئر جنرل سعید شعبانین نے کہا ہے کہ نیو کلائی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔
تسنیم خبررساں ایجنسی نے بدھ کے روز مسٹر شعبانین کے حوالے سے بتایا ہے کہ سائنسدان کے قتل میں ملوث تمام افراد کی شناخت کرلی گئی ہے۔ انہیں گرفتارکرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مجرموں کو کڑی سزا دی جائے گی۔
اس سے قبل ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر جنرل عامر حتامی نے کہا تھا کہ ایران کے پاس سنیئر سائنسدان کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کے کافی ثبوت ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ سال 27 نومبر کو تہران کے نزدیک نیوکلائی سائنسدان محسن فخری زادے کا قتل کر دیا تھا ۔