پتنگ بازوں کے والدین سے وصول کیاجائے گاجرمانہ

0
96

سہارنپور: پتنگ بازی کرنے والے بچوں اور نوجوانوں کے والدین سے پانچ ہزار روپئے جرمانہ وصول کئے جائیں گے۔اسی کے ساتھ بھری پنچایت میں پتنگ بازی کرنے والوں کو پانچ جوتے بھی مارے جائیں گے۔

یہ فرمان موضع شیخ پوراقدیم میں یکم فروری کو پتنگ بازی کرتے وقت چھت سے گرکر ۱۹سالہ نوجوان کی موت کے بعدگاؤں کے ذمہ دار لوگوں نے عام طور سے گاؤں کی سبھی مساجد کے ذریعہ سے جاری کیاہے۔یوں توگاؤں شیخ پورا قدیم نشیلی اشیاء فروخت کرنے اور بڑے پیمانہ پرکی جارہی سٹہ کو لے کر چرچہ میں بناہواہے ، مگر اب پتنگ بازی کو لے کر سنائے گئے اس نئے فرمان سے اور بھی زیادہ سرخیوں میں آگیاہے۔یکم فروری کو پتنگ بازی کے سبب درزی کاکام کرنے والا ۱۹سالہ عثمان ولد سلیم چھت سے گرکر بری طرح سے نہ صرف زخمی ہوگیا تھا،

بلکہ اس کی ریڑھ کی ہڈی بھی ٹوٹ گئی تھی۔عثمان کی سنگین حالت کو دیکھتے ہوئے ضلع اسپتال کے ڈاکٹروںنے اسے پی جی آئی چنڈی گڑھ کیلئے ریفر کردیاتھاجہاں اس کی گزشتہ دن موت ہوگئی۔

پتنگ بازی کے دوران ہونے والی اس طرح کی واردات کو روکنے کیلئے گاؤں کے معزز لوگوںنے اجتماعی طور سے فیصلہ لیاہے کہ پتنگ بازی کرنے والے بچوں کے والدین سے نہ صرف پانچ ہزار روپئے کا جرمانہ وصول کیاجائے گا۔بلکہ پتنگ بازی کرنے والے کو سرے عام پانچ جوتے بھی مارے جائیں گے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here