پاکستان میں کورونا وائرس متاثرین کی تعداد پانچ ہزار کے پار

0
182

اسلام آباد، 12 اپریل ؛ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کے کیسز مسلسل بڑھتے جارہے ہیں اور یہاں متاثرین کی تعداد 5030 ہو گئی ہے جبکہ اس وبا سے اب تک 86 افراد کی موت ہو چکی ہے۔
وزارت صحت نے ہفتہ کی شب یہ اطلاع دی۔ پاکستان کا پنجاب اور صوبہ سندھ کورونا وائرس کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔دونوں صوبوں میں بالترتیب 2414 اور 1318 متاثرین کی تصدیق ہو چکی ہے۔


خیبر پختونخوا میں 31 افراد کی موت ہو چکی ہے اور 697 لوگ متاثر ہیں۔ صوبہ سندھ میں 28 اور پنجاب میں 21 افراد کی موت ہوچکی ہے۔ بلوچستان میں 220 اور گلگت-بلتستان میں 215 کیسزکی تصدیق ہوئی ہے. دارالحکومت اسلام آباد میں 113 متاثرین ہیں اور ایک شخص کی موت ہوئی ہے۔ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں 34 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

مختلف اسپتالوں میں 4163 مریضوں کا علاج چل رہا ہے، جن میں سے50 کی حالت نازک ہے جبکہ ٹھیک ہونے کے بعد 762 لوگوں کو چھٹی دے دی گئی ہے. یہ مجموعی متاثرہ مریضوں کا 15.2 فیصد ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here