واشنگٹن: دنیا کے متعدد ممالک میں جان لیوا اورمہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ کے روک تھام کیلئے ویکسی نیشن شروع ہونے کے درمیان اس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک اس موذی وبا نے 8.39 کروڑ افراد کو متاثر ، جبکہ 18.27 لاکھ افراد کو ہلاک کیا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اب تک دنیا کے 191 ممالک میں 8،39،57،701 افراد جان لیوا کورونا وائرس سے متاثراور 18 لاکھ 27 ہزار 121 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
موذی وبا سے بری طرح متاثر ریاستہائے متحدہ امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 2.01 کروڑ تک پہنچ چکی ہے ، جبکہ 3،3،787 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں دنیا میں دوسرا ملک ہندوستان ہے جہاں کووڈ19 کے متاثرین کی تعداد ایک کروڑ تین لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 99.06 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ نئے کیسز کے مقابلے میں صحت مند افراد کی تعداد میں اضافہ سے فعال کیسز کم ہوکر 2.50 لاکھ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 49 ہزار 218 ہوگئی ہے۔
دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 8.39 کروڑ سے زائد ہوگئی
Also read