دنیا میں کورونا متاثرین کی تعداد 30 لاکھ کے قریب

0
107

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی، 29 اپریل؛عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کا قہر مسلسل بڑھ رہا ہے اور دنیا بھر میں اب تک اس وبا سے متاثرہ افراد کی تعداد 30 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے ۔جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای ) کی جانب سے پیر کی صبح جاری کئے گئے عداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 29.98 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2.07 لاکھ افراد ہلا ک ہو چکے ہیں ۔


ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے ۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے پیر کی صبح کئے گئے تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک کی مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اب تک 20385 افراد اس متاثرہ ہوئے ہیں اور 872 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔ ملک میں اب تک 6184 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں ۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے دنیا میں سب سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور سب سے زائد ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں ۔ دنیا کی عالمی طاقت تصور کئے جانے والے امریکہ میں اب تک 9.66 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور 54881 ہلاکتیں ہوئی ہیں ۔

یورپی ممالک میں کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر اٹلی میں 1.98 لاکھ افراد اس سے متاثر ہوئے ہیں اور اب تک 26644 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔ سپین كووڈ -19 وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک کی فہرست میں امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے ، یہاں اب تک 2.27 لاکھ افراد اس کی زد میں آ چکے ہیں اور 23190 افراد ہلاک ہو چکے ہیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here