ملک میں کورونا کےایکٹیو کیسز کی تعداد 7.88 لاکھ سے متجاوز- The number of active cases of Corona in the country has exceeded 7.88 lakh

0
107

The number of active cases of Corona in the country has exceeded 7.88 lakh

نئی دہلی:  ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کے پھیلاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 46،393 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 7،88،223 ہوگئی ہے ۔

منگل کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 96،982 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس سے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 26 لاکھ 86 ہزار 49 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران 50،143 مریض صحت مند ہوئے جس سے شفایاب مریضوں کی مجموعی تعداد 1،17،32،279 ہوچکی ہے۔اسی عرصے کے دوران موذی وبا سے 446اموات سے بڑھ کر مجموعی تعداد 1،65،547 ہوگئی ہے۔

ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 92.48 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 6.21 فیصد جبکہ ہلاکتوں کی شرح 1.30 فیصد ہے۔

ملک میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر ایکٹیو کیسز کے معاملہ سرفہرست ہے اور اس ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ، ایکٹیو کیسز کی تعداد 20،881 سے بڑھ کرمجموعی تعداد 452777 ہوگئی ہے۔ اسی عرصے کے دوران ، ریاست میں مزید 26252 مریض صحتمند ہوئے جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2549075 تک ہو گئی ہے۔ 155 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر 56033 ہوگئی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here