نئے وائس چانسلر یونیورسٹی کو بہتر بنانے کی کررہےہیں منصوبہ بندی

0
451

لکھنؤ۔(نامہ نگار)۔لکھنؤ یونیورسٹی میں دوشنبہ کو نئے وائس چانسلر آلوک کمار رائے نے دیر رات عہدہ کا چارج لیا۔ عہدہ سنبھالنے کے بعد وائس چانسلر نے یونیورسٹی کو بہتر کرنے اور ترقی کےلئے یونیورسٹی کے انتظامی افسران کے ساتھ جلسہ کیا۔

اس کے علاوہ یونیورسٹی میں گزشتہ تین برسوں میں کیا کیا مسائل رہے ہیں اور یونیورسٹی کو آئندہ تین برس میں کیسے بہتر بنانا ہے اس سلسلے میں افسران کے ساتھ گفتگو کی۔ ساتھ ہی سبھی سال میں یونیورسٹی کو نئی بلندیوں تک پہنچانے کےلئے وائس چانسلر نے ایڈمنسٹریٹیو افسران کو منصوبہ بندی کرنے کےلئے بھی کہا۔

لکھنؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر آلوک کمار رائے نے یونیورسٹی کو بہتر بنانے کی کوشش شروع کردی ہے۔ وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے پروجیکٹ پر کام کرنے اور پروجیکٹس کو فائنل کرنے کےلئے کمیٹی تشکیل کرنے پر غور کیا ہے۔

یونیورسٹی کے اساتذہ کی تعلیمی پالیسیوں اور تدریسی کام کو سمجھنے کےلئے بدھ کو وائس چانسلر نے ’لوٹا ‘ کے عہدیداروںکو بھی بلایا ہے۔

لکھنؤ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے ساتھ ہوئے ایڈمنسٹریٹیو افسران کے جلسہ میں ڈپٹی رجسٹرار، فائننس افسر، پراکٹر، ڈین اسٹوڈنٹ ویلفیئر ، چیف پرووسٹ، سپرنٹنڈنٹ ورک، ڈائریکٹر آئی کیو اے سی اور ڈائریکٹر ڈی ایچ آر ڈی سمیت کئی افسر موجود رہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here