بحریہ نے سمندر میں بھٹکنے والے مال بردار بحری جہاز کو تکنیکی مدد پہنچایا- The Navy provided technical assistance to a cargo ship stranded at sea

0
229

The Navy provided technical assistance to a cargo ship stranded at sea

نئی دہلی:  ہندوستانی بحریہ نے جمعہ کے روز خلیج یمن میں راستے سے بھٹکنے والے ایک کارگو جہاز کو تکنیکی مدد فراہم کرکے اس کو اپنا سفر جاری رکھنے میں مدد کی۔
بحریہ کے مطابق خلیج یمن میں تعینات اس کے جہاز آئی این ایس تلوار کو ایک کارگو جہاز ایم وی نین کی طرف سے ایمرجنسی براڈکاسٹ کال کے ذریعے تکنیکی مدد کی درخواست موصول ہوئی تھی۔
یمن سے عراق جانے والا یہ جہاز اپنے پروپلسن، پاور جنریشن مشینری اور جہاز رانی کے اوزار کی خرابی کی وجہ سے 9 مارچ سے سمندر میں بھٹک رہا تھا۔ ایم وی نین کی خرابیوں کے ابتدائی جائزہ کی بنیاد پر آئی این ایس تلوار نے جہاز کی مدد کے لئے ایک تکنیکی ٹیم کے ساتھ ساتھ اپنی وی بی ایس ایس ٹیم بھیجی۔ مال بردار جہاز کے عملہ میں سات ہندوستانی بھی شامل تھے۔
بحریہ کی ٹیموں نے ایم وی نین کے دونوں جنریٹر ، اسٹیئرنگ پمپ، سمندری پانی کے پمپ، کمپریشر اور مین انجن کو آن کرنے کے لئے سات گھنٹے تک مسلسل کام کیا تاکہ وہ اپنا سفر صحیح راستے پر دوبارہ شروع کرسکے۔ مرمت کے بعد ایم وی نین اپنی بندرگاہ کی طرف روانہ ہوگیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here