نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن نے اترپردیش حکومت سے سفارشات کے تعمیل کی رپورٹ طلب کرلی0- The National Human Rights Commission has sought a report from the Uttar Pradesh government on the implementation of the recommendations

0
82

The National Human Rights Commission has sought a report from the Uttar Pradesh government on the implementation of the recommendationsنئی دہلی:  قومی انسانی حقوق کمیشن نے اترپردیش حکومت سے کہا کہ وہ مراد آباد اجتماعی عصمت دری معاملہ میں متاثرہ لڑکی کو 2 لاکھ روپے معاوضے کی ادائیگی کا ثبوت دے اور اس معاملہ سےمتعلق سفارشوں پر چار ہفتوں میں ریاستی حکومت کو رپورٹ دینے کو کہا ہے۔
کمیشن نے اترپردیش حکومت کے چیف سکریٹری کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 23 فروری کی سفارشات پر عملدرآمد سے متعلق تعمیل رپورٹ چار ہفتوں میں پیش کرے۔ کمیشن نے اپنی سفارشات میں خواتین پولیس افسر کو تمام تھانوں میں تعینات کرنے اور ایسے اسٹیشنوں کی فہرست دینے کو کہا تھا جن میں خواتین پولیس آفیسر نہیں ہیں۔
اس کے علاوہ کمیشن نے اس معاملہ میں مجرموں کے خلاف تادیبی کارروائی کرنے اور ایف آئی آر درج نہ کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 166 اے کے تحت رپورٹ درج کرنے کو کہا تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here