وزیر نے لکھنؤ کے حالات سنبھالنے کےلئے میڈیکل سکریٹری کو لکھا خط- The Minister wrote a letter to the Medical Secretary to take care of the situation in Lucknow

0
87

The Minister wrote a letter to the Medical Secretary to take care of the situation in Lucknow

لکھنؤ:  اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کورونا انفیکشن کی بڑھتی تعداد کے سلسلے میں ریاست کے وزیر قانون برجیش پاٹھک نے ریاست کے اڈیشنل چیف سکریٹری میڈیکل اور ہیلتھ محکمے اور چیف سکریٹری تعلیم کو خط لکھ کر حالات کو سنبھالنے کی اپیل کی ہے۔
انہوں نے کل لکھے خط میں کہا کہ کووڈ سے پیدا حالات کو اگر جلد کنٹرول نہ کیا گیا تو اس کی روک تھام کےلئے لکھنؤ میں لاک ڈاؤن لگانا پڑ سکتا ہے۔ لکھنؤ میں اتوار کو 4444 تو پیر کو 3892 مریض ملے ہیں۔
انہوں نے خط میں لکھا کہ دارالحکومت میں ہر روز چار سے پانچ ہزار کورونا کے مریض مل رہے ہیں۔ اسپتالوں میں بیڈ کی تعداد بے حد کم ہے۔ لکھنؤ کے پرائیویٹ پیتھولوجی سینٹروں میں جانچ بند کرا دی گئی ہے اور سرکاری اسپتالوں میں کووڈ کی جانچ میں کئی دنوں کا وقت لگ رہا ہے۔
انہوں نے کووڈ کے مریضوں کےلئے اسپتال میں بیڈ بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر موجودہ حالت کو جلد کنٹرول نہیں کیا گیا تو لکھنؤ میں لاک ڈاؤن لگانا پڑ سکتا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here