لندن برج حملہ آور کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہو گئی

0
330

لندن برج پر چاقو سے حملہ کرکے لوگوں کو قتل اور زخمی کرنے والے شخص کی شناخت عثمان خان کے نام سے ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق 28 سالہ عثمان خان برطانوی شہری ہے۔ اس نے لندن کے پل پر لوگوں پر چاقو کے وار کرکے خاتون سمیت2افرادکوہلاک اور 3 کو زخمی کردیا جب کہ پولیس نے جوابی کارروائی کے دوران موقع واردات پر ہی عثمان خان کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔

برطانوی پولیس کے مطابق عثمان خان انگلینڈ کی کاؤنٹی اسٹیفورڈ شائر کا رہائشی تھا۔ وہ ایک سزا یافتہ مجرم تھا اور کچھ عرصہ قبل ہی رہا ہوا تھا۔

برطانوی حکام کے مطابق القاعدہ سے تعلق رکھنے اور 2010 میں لندن اسٹاک ایکسچینج بم حملہ سازش کیس میں عثمان خان اپنے 3 ساتھیوں سمیت دہشت گردی کے جرم میں 2012میں جیل گیاتھا اور دسمبر2018میں رہا ہوا تھا۔

عثمان پر الزام لگایا گیا تھا کہ وہ کشمیر میں اپنی آبائی زمینوں پر عسکری ٹریننگ کیمپ بنانا چاہتا تھا اور مسلح تربیت کے لیے اس نے خیبرپختون خوا میں قبائلی علاقوں کا دورہ بھی کیا تھا۔ اس وقت عثمان کی عمر 19سال تھی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here