حادثے میں زخمی طالب علم نے دم توڑا

0
104

لکھنؤ: پارا تھانہ حلقہ میں سڑک حادثے میں زخمی طالب علم نے بدھ کو علاج کے دوران ٹرامہ سینٹر میں دم توڑ دیا۔ پولیس کے مطابق شکلا گنج انائوکا رہنے والے سورج شرما(۲۱) اپنی ماں رانی دیوی کے ساتھ موٹر سائیکل سے ملیح آباد جا رہاتھا۔

تبھی پارا تھانہ حلقہ کے تحت ان کی موٹر سائیکل میں ایک تیز رفتار گاڑی نے ٹکر مار دی۔ جس میں وہ شدید طور سے زخمی ہوگیا۔ پولیس نے علاج کے لئے ٹرامہ سینٹر میں داخل کرایا تھا۔ جہاں علاج کے دوران سورج کی موت ہوگئی۔ کنبہ میں ماں رانی دیوی اور بھائی دیپک ہے۔ سورج کانپور کے ایک پرائیوٹ کالج پالیٹکنک سال اول کا طالب علم تھا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here