شیخ زکزکی عالم اسلام کی عظیم اور مثالی شخصیت

0
326

قم المقدس میں ایک دینی مرجع نے کہا ہے کہ نائجیریا کی حکومت کو آیت اللہ شیخ زکزکی پرمزید ظلم و ستم کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے اور انھیں فوری طور پر آزاد کرنا چاہیے۔

 مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق قم المقدس میں دینی مرجع آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے اہلخانہ سے ملاقات میں شیخ زکزکی کو عالم اسلام کی مثالی اور عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے شیخ زکزکی کو بہادر، شجاع اور دلیر انسان قراردیتے ہوئے کہا کہ شیخ زکزاکی عظیم مجاہد ہیں جن کے 6 بیٹے راہ خدا میں شہید ہوئے۔

آیت اللہ مکارم شیرازی نے کہا کہ شیخ زکزاکی کو شدید مظالم کا نشانہ بنایا گیا ہے ان کی جسمانی صورتحال تشویشناک ہے انھیں طبی سہولیات دستیاب نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شیخ ابراہیم زکزکی عالم اسلام کے زندہ شہید ہیں اور نائجیریا کی حکومت کو انھیں مزید ظلم و ستم کا نشانہ بنانے سے گریز کرنا چاہیے اور انھیں فوری طور پر آزاد کرنا چاہیے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here