جیسلمیر میں 24فروری سے چار رزہ مرو فیسٹول شروع ہوگا- The Four Days Die Festival will start from February 24 in Jaisalmer

0
96

The Four Days Die Festival will start from February 24 in Jaisalmer

جیسلمیر:  راجستھان کے سرحدی جیسلمیر میں 24فروری سے شروع ہونے والا دنیا میں مشہور مرو فیسٹو اس بار کئی پرکشش چیزوں سے بھر ا ہوگا۔
فیسٹول کے بارے میں معلومات دیتو ہوئے ضلع کلکٹر آشیش مودی نے بتایا کہ 24سے 27فروری تک منعقد ہونے والے مرو فیسٹول میں اس بار کئی نئی پرکشش چیزیں اس طرح جوڑی گئی ہیں جو جیسلمیر کی تاریخ میں پلی بار ہونگی۔ پروگرام کے مطابق مرو فیسٹول کے پہلے دن 24فروری کو فیسٹول کا آغاز شام چھ بجے سونار قلعہ میں واقع شری لکشمی ناتھ جی مندر پر آرتی سے ہوگا۔ اس کو بعد وہیں سے شام ساڑھے چھ بجے ہیریٹیج واک ہوگی۔ یہ واک لکشمی ناتھ جی مندر سے شروع ہوکر اہم بازار سے ہوتے ہوئے گڑیسر جھیل پہنچے گی۔ ہیریٹیج واک میں شامل ہونے والے صافا اور مقامی لباس میں حصے لیں گے۔
پہلے دن شام کو چھ بجے گڑیسر جھیل میں پینٹنگ کا مقابلہ ہوگا۔ ہیریٹیج واک کے شام سات بجے گڑیسر جھیل پہنچ کر ختم ہوگی، پینٹنگ مقابلی کے نتائج اعلان کئے جائیں گے، بدھ کی شام سات سے ساڑھے سات بجے تک گڑیسر جھیل میں اجتماعی دیپ دان فیسٹول ہوگا۔ اس میں 21ہزار چراغ جلاکر پانی میں بہائے جائیں گے۔ رات آٹ بجے شہید پونم سنگھ اسٹیڈیم میں بالی ووڈ اداکار کیلاش کھیرکی طرف سے سال فل پیشکش کا پرکشش پروگرام ہوگا۔ اس کے بعد دس بجے مقامی کلاکاروں کی طرف سے روایتی ناٹک رممت کا پروگرام شروع ہوگا جو صبح تک چلے گا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here