نیویارک میں کورونا وائرس کا پہلا کیس

0
124

البانی، 2 مارچ (اسپوتنك) امریکہ کے نیویارک میں خطرناک کورونا وائرس کے پہلے کیس کے تصدیق ہوئی ہے۔ نیویارک کے گورنر اینڈریو كوآمو نے ایک بیان جاری کر کے یہ اطلاع دی۔


مسٹر اینڈریو نے اتوار کو کہا’’نیویارک میں اتوار کی شام کورونا وائرس کا پہلا کیس پایا گیا ہے۔ مریض ایک 30 سالہ خاتون ہے جو حال ہی میں ایران کے دورے پر گئی تھی۔ فی الحال اس کو اس کے گھر پر قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ مریض کو سانس لینے میں تکلیف ہے لیکن نیو یارک آنے کے بعد سے اس کی صحت ٹھیک ہے اور حالت سنگین نہیں ہے‘‘۔

امریکہ سینٹر فار ڈیسیز کنٹرول اینڈ پریونشن (سی ڈی سی) کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملک میں اس وقت کورونا وائرس کے 15 معاملات کی تصدیق ہوئی ہے سات دوسرے لوگوں کی جانچ رپورٹ مثبت آنے کا خدشہ ہے۔ اس کے علاوہ جاپان کے یوکوہاما میں کھڑے ڈائمنڈ پرنسز جہاز سے آئے 47 افراد بھی کورونا وائرس کی زد میں ہیں اور ایک شخص کی اس وائرس کی وجہ سے موت بھی ہوچکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ عالمی سطح پر پر کورونا وائرس سے اب تک 85،000 لوگ متاثر ہوئے ہیں جس سے 2،900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریبا 40،000 کو علاج کے بعد اسپتالوں سے چھٹی دی جا چکی ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here