طالب علم کی ٹرین کی زد میںآکر موت

0
134

لکھنؤ: تال کٹورہ تھانہ علاقہ کے جلال پور ریلوے کراسنگ کےپاس ٹرین کی زد میں آکر ایک طالب علم شدید طور سے زخمی ہوگیا اسے رانی لکشمی بائی اسپتال لے جایا گیا جہاں سے ڈاکٹروںنے اسے ٹراما سینٹر منتقل کردیا یہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

اطلاع کے مطابق راجہ جی پورم کے شیتلاپورم کے رہنے والے موہن سنگھ کا بیٹا کرن سنگھ (۱۴)دوپہر ریلوے لائن کے کنارے پیدل جارہا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق وہ ایئرفون لگاکر بات چیت کررہا تھا۔ اسی دوران چارباغ کی جانب سے آرہی ٹرین کی زد میںآگیا۔

پولیس کی مدد سے اسے اسپتال لے جایاگیا پولیس نے اس کے پاس سے ملے دستاویز کی بنیاد پر گھروالوںکو اطلاع دی۔ بھائی سوربھ کا کہنا ہے کہ کرن ایک پرائیویٹ اسکول میں درجہ پانچ کا طالب علم ہے، پولیس معاملے کی تفتیش میںمصروف ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here