جوکر فلم کی نمائش کے دوران شرپسند کی متنازع حرکت، سینما میں بھگدڑ

0
331

فرانس کے سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ہولی وڈ سپر ولن سائیکالوجی تھرلر فلم ’جوکر‘ کی نمائش کے دوران ایک شخص نے مذہب کا نام استعمال کرتے ہوئے سینما میں ڈکیتی کی کوشش کی۔

فرانسیسی اخبار ’لی پیریسن‘ کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے پوش علاقے میں موجود ’گرانڈ ریکس سینما‘ میں ’جوکر‘ فلم دیکھنے والے شخص نے سینما کے اندر ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کرکے لوگوں کو ڈرا کر لوٹ مار کرنے کی کوشش کی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص نے مذہب اسلام کو بدنام کرنے کی کوشش سے قبل فلم دیکھنے کے دوران اس پر طرح طرح کے تبصرے کیے اور فلم کی کہانی کو الجھی ہوئی اور سیاست زدہ قرار دیا۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ شخص کی جانب سے فلم دیکھنے کے دوران بار بار اسے سیاسی قرار دیے جانے پر سینما میں موجود دیگر افراد پریشان ہوئے اور انہوں نے اس شخص کو روکنے اور سمجھانے کی کوشش بھی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ لوگوں کی جانب سے سمجھائے جانے کے بعد کچھ دیر بعد ہی مذکورہ شخص نے فلم کے دوران ہی اپنی سیٹ پر کھڑے ہوکر ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کیا، جس سے وہاں خوف پھیل گیا۔

سینما میں بھگدڑ مچنے کے بعد لوگوں وہاں سے تیزی سے نکل گئے اور انتظامیہ نے نعرہ بلند کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا اور بعد ازاں اسے پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here