نئی دہلی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی مرکزی حکومت کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کےلئے پرعزم ہے ،یہی وجہ ہے کہ حکومت نے کسان ریلوے سروس شروع کرنے جیسے انوکھے قدم اٹھائے ہیں۔
لوک سبھا میں پیر کو سال 22-2021 کےلئے ریلوے کی وزارت کے زیر کنٹرول فنڈس کے مطالبات پر بحث کی شروعات کرتے ہوئے بی جےپی کے رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے مقصد سے ملک کے 41 راستوں میں کسان ریلوے سروس کی وجہ سے کسانوں کو ان کی پیداوار کو ایک مقام سے دوسری جگہ تک لے جانے کی آسان ٹرانسپورٹ سہولت مل رہی ہے اور اس کے لئے 50 فیصدی تک سب سڈی بھی مہیا کرائی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کی قیادت والی حکومت میں ریلوے تین چار گھنٹے کی تاخیر سے چلتی تھی لیکن اب ٹرینیں وقت سے آدھا گھنٹہ پہلے ہی اسٹیشن پر پہنچ جاتی ہے۔
بحث میں حصہ لیتے ہوئے جنتا دل یونائیٹیڈ (جے ڈی یو) کے رکن پارلیمنت دلیشور کامیت نے کہا کہ کورونا کے بحران کے دوران غیر مقیم مزدوروں کو ان کی منزل تک پہنچانے میں ریلوے نے قابل ستائش کام کیا۔
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پالریمنٹ حسنین مسودی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں آرٹیکل 370 کے ہٹنے کی وجہ سے ریاست کی ترقی نہیں ہو پائی ہے۔
انہوں نے کہا،’’جموں وکشمیر کی ترقی کے سلسلے میں صرف اعلانات ہوئے ہیں لیکن بنیادی سہولیات کے نام پر وہاں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا ہے۔بلیٹ ٹرین کا خواب چھوڑیئے ،ریاست کے لوگ عام ریلوے خدمات سہولیات کے بھی انتظار میں بیٹھے ہیں۔
مرکز کسانوں کی آمدنی دوگنی کرنے کےلئے پرعزم- The Center is committed to doubling the income of farmers
Also read