تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کار نہر میں گرپڑی۔ ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک- The car crashed into a canal in Jagtial district of Telangana. Three members of the same family were killed

0
218

 

The car crashed into a canal in Jagtial district of Telangana. Three members of the same family were killed

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جگتیال میں کار کے نہر میں گرپڑنے کے نتیجہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے۔یہ حادثہ پیر کی صبح کی اولین ساعتوں میں ضلع کے میڈی پلی گاوں کے قریب اُس وقت پیش آیا جب کار ایس آرایس پی کنال میں گر گئی۔اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک نوجوان جو تیراکی سے واقف تھا، محفوظ طریقہ سے تیرتے ہوئے باہر نکلنے میں کامیاب رہا۔اس کار میں وکیل کے امرایندر راو،ان کی بیوی شریشا، دختر شرئیا اور بیٹا جینت مندر جارہے تھے۔کار، ایس آرایس پی کنال کو عبور کررہی تھی کہ امریندر راو جو کار چلارہے تھے نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں کار کار ریلنگ سے ٹکرا کر نہر میں گرپڑی۔اس حادثہ میں امریندر،شریشا اور شرئیاغرق ہوگئے جبکہ بیٹا جینت محفوظ طریقہ سے نکلنے میں کامیاب رہا جس نے پولیس کو مدد کیلئے طلب کیا۔اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔پولیس نے کار اور اس میں موجود لاشوں کو نکالا۔جگتیال کی ہوزنگ بورڈ کالونی کے رہنے والے راو، مقامی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے کے قریبی رفیق مانے جاتے تھے۔اس حادثہ کی اطلاع کے ساتھ ہی رکن اسمبلی ڈاکٹر سنجے وہاں پہنچ گئے اور تفصیلات معلوم کیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here