وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 12 سالہ لڑکے کی لاش بر آمد

0
57

سری نگر:  وسطی ضلع بڈگام کے سویہ بگ علاقے میں منگل کی صبح پانچ روز سے لاپتہ ایک کمسن لڑکے کی لاش بر آمد گئی۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سویہ بگ کے مقامی لوگوں نے منگل کی صبح ایک 12 سالہ لڑکے کی لاش دیکھی اور اس سلسلے میں فوراً پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
متوفی کی شناخت شاہد فاروق ملک ولد فاروق احمد ملک ساکن شاہ محلہ سویہ بگ بڈگام کے بطور ہوئی ہے جو گذشتہ پانچ روز سے لاپتہ تھا۔
پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے مزید کارروائی بھی شروع کی ہے۔
دریں اثنا مذکورہ لڑکے کی لاش بر آمد ہوتے ہی علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here