بی جےپی منائے گی ریاست بھر میں آزادی کا امرت مہوتسو- The BJP will celebrate the elixir of independence across the state

0
70

The BJP will celebrate the elixir of independence across the state

بھوپال:  مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) ریاست بھر میں امرت مہوتسو منائے گی۔
اس پروگرام کا افتتاح بی جےپی کے ریاستی صدر وشنودت شرما کریں گے۔
مسٹر شرما نے بتایا کہ ریاست میں آزادی کے امرت مہوتسو کا افتتاح کل 12 مارچ کو ہوگا۔ اس دوران ریاست کے مکمل ضلع اور بلاک میں پہلی آزادی کی لڑائی 1857 کے شہیدوں سے لے کر آزادی کی لڑائی کے مجاہدوں کی سمادھی استھل،بلیدان استھل،عظیم شخصیات کے مجسموں ،جے استمبھ یا کریتی استمبھوں ،شہر کے اہم چوراہوں پر شہیدوں کی تصویروں کے سامنھے چراغ جلا کر ان کو پھر سے یاد کیا جائےگا۔
انہوں نے بتایا کہ اس موقع پر مقامی رکن پارلیمنٹ،رکن اسمبلی ،ضلعی صدر ،عوامی نمائندے اور کارکنان موجود رہیں گے۔ اس پروگرام کےلئے پارٹی کے ریاستی وزیر رجنیش اگروال کو ریاستی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here