جسپریت بمراہ کی فٹنس پر آئی بڑی خبر ، جانئے سرجری کو لے کر کیا ہے پلان ؟

0
238

جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے پہلے زخمی ہونے کی وجہ سے کرکٹ سے دور تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو لے کر بڑی خبر آرہی ہے ۔

بمراہ کی چوٹ خود ہی کافی تیزی سے ٹھیک ہورہی ہے اور انہیں اب سرجری کی بھی ضرورت نہیں ہے ، جس کیلئے انہیں لندن بھیجا گیا تھا ۔ بی سی سی آئی نے کمر کے نچلے حصہ میں لگی چوٹ کیلئے بمراہ کو لندن بھیجا تھا ، لیکن وہاں کے ڈاکٹرس یہ دیکھ کر کافی مطمئن ہیں کہ بمراہ کافی تیزی سے صحتیاب ہورہے ہیں ۔

ٹائمس آف انڈیا کی خبر کے مطابق ان کی چوٹ آٹو ہیل موڈ پر ہے ، انہیں سرجری کی ضرورت نہیں ہے اور وہ جلد ہی میدان پر واپسی کریں گے ۔ انہوں نے ہلکی رننگ اور وارم اپ ایکسرسائز بھی شروع کردی ہے ۔

دیوالی کے بعد وہ نیشل کرکٹ اکیڈمی میں نتن پٹیل کی نگرانی میں ٹیسٹ دینے کیلئے بھی تیار ہیں ۔ ذرائع نے بتایا کہ بمراہ چوٹ سے صحیح طریقہ سے صحتیاب ہورہے ہیں ۔ انہوں نے رننگ اور تھوڑا وارم اپ بھی شروع کردیا ہے ۔ سبھی چیزیں صحیح سمت میں جارہی ہیں ۔

یہ پوچھے جانے پر کہ جب ان کی چوٹ خود سے ہی صحیح ہورہی ہے تو پھر انہیں لندن کیوں بھیجا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ بمراہ ٹیم انڈیا کا اہم حصہ ہیں اور ٹیم انتظامیہ کوئی بھی خطرہ مول لینا نہیں چاہتی ہے ۔

نیوزی لینڈ دورہ اور پھر اگلے سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ کو دیکھتے ہوئے ٹیم انتطامیہ کوئی بھی رسک لینا نہیں چاہتی ۔ وہ چاہتی تھی کہ بمراہ 100 فیصد فٹ ہوجائیں ۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here