آئی پی ایل 2021 کے لیے نیلامیگیارہ فروری کو متوقع

0
54

ممبئی:  کورونا وبا کے درمیان متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی 13ویں ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد 2021 میں اس کے اگلے ایڈیشن کو ہندوستان میں ہی منعقد کرنے کے سلسلے میں تیاریاں شروع ہو گئی ہیں جس کے لیے 11 فروری کو کھلاڑیوں کی نیلامی ہو سکتی ہے۔
آئی پی ایل کی گورننگ کونسل کی حالیہ ورچول میٹنگ ہوئی تھی لیکن آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کے لیے تاریخوں اور میچ کے انعقاد کے لیے مقامات کے انعقاد کے سلسلے میں ابھی تک آخری فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) یہ واضح کر چکا ہے کہ 2021 آئی پی ایل میں آٹھ ٹیمیں ہی حصہ لیں گی۔
آئی پی ایل 2021 کے لیے کھلاڑیوں کی ایک دن کی نیلامی کا عمل کہاں ہو گا‘ اس بابت اب تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ حالانکہ ہندوستان اور انگلینڈ کے مابین فروری میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے پہلے اور دوسرے ٹیسٹ میچ کے بیچ اس نیلامی کا انعقاد کیا جائے گا۔ پہلا میچ پانچ سے نو فروری کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ 13 سے 17 فروری کے مابین میچ ہوگا۔
آئی پی ایل کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی کے سلسلے میں سابق ہندوستانی بلے باز برجیش پٹیل کی صدارت والی تین رکنی کمیٹی غوروخوض کر رہی ہے۔ اس کمیٹی میں سابق لیفٹ آرم اسپنر پرگیان اوجھا بھی شامل ہیں۔ ہندوستان میں کورونا وبا کے خطرے کے درمیان کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل یو اے ای میں منعقد کیا جا سکتاہے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here