کوک اسٹوڈیو کے آغاز میں عاطف اسلم کی حمد لوگوں کو پسند آگئی

0
239

اس بات کا تو اندازہ تھا کہ عاطف اسلم کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا آغاز کریں گے مگر یہ خیال نہیں تھا کہ وہ دنگ کردیں گے۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کی پہلی قسط جاری کردی گئی ہے اور ایسا لگتا ہے کہ اس بار یہ شو مداحوں کو مایوس نہیں کرے گا۔

روحیل حیات کی واپسی اور حمد ‘وہی خدا ہے’ میں عاطف اسلم کی پرفارمنس نے کوک اسٹوڈیو کے حوالے سے مداحوں کی توقعات کو بڑھا دیا ہے۔

اس حمد میں کوک اسٹوڈیو میں زیادہ تجربات نہیں کیے گئے بلکہ اسے سادہ رکھا گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ لوگ سراہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ٹوئٹر پر عاطف اسلم کی حمد ٹاپ ٹرینڈ بنی ہوئی ہے اور لگتا ہے کہ ہر ایک ہی اس پر کمنٹ کررہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا ‘ابھی وہی خدا ہے کو سنا اور میں کہہ سکتا ہوں کہ 2016 کے بعد سے اتنی طاقتور پرفارمنس نہیں سنی، عاطف اسلم اور روحیل حیات کا امتزاج جادو کے برابر ہے’۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا ‘جب عاطف کہتے ہیں کوئی تو ہے جو نظام ہستی چلا رہا ہے وہی خدا ہے، تو میں نے محسوس کیا۔ آخرکار میں آج کے لیے کچھ اچھا ڈھونڈنے میں کامیاب رہا، یہ مطمئن کردینے والا ہے اور میرے جسم کے رونگٹے کھڑے ہوگئے ہیں’۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here