کوروناسے نجات کے لئے ٹیسٹنگ بڑھانا ضروری: پرینکا گاندھی

0
121

نئی دہلی، 6 اپریل ؛کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کورونا کو کنٹرول کرنے کے لئے اگلے دو ہفتے بہت اہم ہیں لہذا اس بیماری میں مبتلا لوگوں کی ٹیسٹنگ کی رفتار کو زبردست رفتار دینے کی ضرورت ہے۔


محترمہ واڈرا نے پیر کو کہا کہ کورونا کے انفیکشن کو روکنے کا واحد طریقہ اس ٹیسٹنگ کو بڑھانا ہے لیکن بدقسمتی سے ٹیسٹنگ کے معاملے میں ہم پاکستان اور سری لنکا جیسے ممالک سے پیچھے ہیں۔
انہوں نے اس صورت حال پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا، ”کوروانا وائرس کے انفیکشن کو روکنے کا واحد راستہ زیادہ سے زیادہ کی جانچ ہے. تبھی ہم متاثرہ شخص کا علاج کر سکتے ہیں“۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے کہا، ”زیادہ سے زیادہ ٹیسٹ کرو، ٹریٹ کرو۔یہی ہمارا فارمولہ ہونا چاہئے۔ آپ سب سے میری گزارش ہے۔زیادہ ٹیسٹنگ کے لئے آواز اٹھایئے“۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here