افغانستان کے شہر ہرات میں دہشتگردانہ حملہ اور دھماکہ

0
140

افغانستان کے صوبہ ہرات میں افغان فوجیوں پر ہونے والے حملے اور دہشت گردانہ بم دھماکے میں تین فوجی ہلاک اور دسیوں دیگر زخمی ہوگئی۔

کابل سے ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ہرات پولیس کے ترجمان عبد الاحد ولی زادہ نے کہا کہ نامعلوم مسلح افراد نے بدھ کو ہرات میں فوج کی ایک گاڑی پر مقناطیسی بم سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں تین فوجی اہلکار جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔

منگل اور بدھ کی درمیانی رات بھی مسلح افراد نے ہرات شہر کے قریب ایک پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جس میں چھے پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔

حالیہ ہفتوں میں طالبان کے حملوں کے باعث افغان فوجیوں کو ہونے والے جانی نقصان میں اضافہ ہوا ہے۔ یہاں تک کہ ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران کم سے کم چالیس افغان فوجی مارے گئے ہیں۔

دوسری جانب طالبان نے کہا ہے کہ وہ ملک میں جنگ بندی کو اسی صورت میں قبول کریں گے جب افغانستان سے امریکی فوج نکل جائے گی۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here