لکھنؤ۔ آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثہ ، 6 افراد ہلاک

0
124

قنوج ،13 فروری: اترپردیش میں ضلع قنوج کے تالگرام علاقے میں لکھنؤ-آگرہ ایکسپریس وے پر خوفناک سڑک حادثے میں کار میں سوار 6 نوجوانوں کی موت ہوگئی۔

پولیس ترجمان نے آج صبح یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ کے چھ نوجوان گذشتہ شب ایک اسپورٹ کارسے راجستھان کے مہندی پور بالاجی درشن کرنے جارہے تھے۔ جمعہ کی شب تقریباً ایک بجے لکھنو-آگرہ ایکسپریس وے پر تالگرم کےعلاقے میں کلومیٹر نمبر 165 پر اس کے آگے چل رہے ٹرک سے ان کی کار ٹکرا گئی۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ سبھی چھ نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ان کی عمر 24 سے 27 سال کے درمیان بتائی جارہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مرنے والوں میں پرومود یادو ، ستیہ بھان یادو ، موہت پال ، سونو یادو اور گیانیندر کی شناخت کی گئی ہے۔ چھٹے نوجوان کی شناخت نہیں ہوپائی ہے۔ یہ سبھی لکھنؤ کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here