دہلی میں آج صبح بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی- Temperature drops in Delhi after rains this morning

0
234

Temperature drops in Delhi after rains this morningنئی دہلی:  دارالحکومت دہلی اور قومی راجدھانی خطے (این سی آر) میں جمعہ کی صبح بارش ہونے کے بعد درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی اور این سی آر کے متعدد علاقوں میں آج صبح سات بجے کالے بادل چھانے کے بعد گرج کے ساتھ بارش ہوئی۔ جس کے بعد کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سلسیس تک نیچے آ گیا۔
محکمہ کے مطابق آج دن بھر دہلی-این سی آر میں وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ آئندہ دو دنوں تک اس طرح کا موسم برقرار رہنے کی توقع ہے اور ہلکی بارش کے آثار ہیں۔ دارالحکومت میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here