تلگو فلموں کی اداکارہ جیوتا،بی جے پی میں شامل

0
103

حیدرآباد  تلگو فلموں کی اداکارہ جیوتا،بی جے پی میں شامل ہوگئیں۔انہوں نے حیدرآباد میں منعقدہ ایک سادہ تقریب میں پارٹی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کی موجودگی میں زعفرانی جماعت میں شمولیت اختیار کرلی۔جیویتا اور ان کے شوہر اداکار راج شیکھرنے وائی ایس آرکانگریس میں 2019کے انتخابات کے موقع پر شمولیت اختیار کی تھی۔یہ جوڑا قبل ازیں تلگودیشم اور بی جے پی میں بھی تھا۔جیویتا کی بی جے پی میں شمولیت کے موقع پر ان کے شوہر راج شیکھر موجود نہیں تھے کیونکہ وہ حال ہی میں کوویڈ سے روبہ صحت ہونے کے بعد گھر پر آرام کررہے ہیں۔اس تقریب میں بی جے پی کے جنرل سکریٹری مرلی دھر راو اور دوسرے موجود تھے۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here