تلنگانہ:سبزیوں کی قیمت میں کمی، کسانوں کا احتجاج0- Telangana: Vegetable prices fall, farmers protest

0
203

Telangana: Vegetable prices fall, farmers protest

حیدرآباد: فصل پر اقل ترین امدادی قیمت نہ ملنے اور سبزیوں کی قیمت میں غیر معمولی کمی پر تلنگانہ کے نرمل ضلع کے بھینسہ میں سبزی اگانے والے کسانوں نے احتجاج کیا۔روزانہ یہ کسان، بھینسہ کی سبزی مارکٹ کو سبزی منتقل کرتے ہیں۔انہوں نے الزام لگایا کہ درمیان افراد کم قیمت پر ان کی سبزی خریدنا چاہتے ہیں۔ان کسانوں نے ٹماٹر، کوتمہیر،بیگن اور دوسری سبزیوں کی قیمتوں میں کمی پر تشویش کا اظہارکیا اور سڑک پر دھرنا دیتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کی پیداوار کی قیمت بھی ان کو نہیں مل رہی ہے۔انہوں نے ان کی پیداوار کے لئے اقل ترین امدادی قیمت فراہم کرنے کے لئے مداخلت کرنے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ ٹماٹر کی پیداوار کے بعد اس کو مارکٹ منتقل کرنے کے لئے عائد ہونے والے کرایہ کی رقم بھی ان درمیانی افراد سے نہیں مل پارہی ہے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان ہیں۔ان کسانوں نے ٹماٹر اور دوسری سبزیوں کے ساتھ دھرنا دیتے ہوئے اپنے مطالبات کی حمایت میں نعرے بازی کی اور کم قیمت پر فکر مندی کا بھی اظہار کیا۔

Also read

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here